اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں منگل کے دن تقریر کی-
حسین امیر عبداللہیان نے اس موقع پر یمن کی صورتحال کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے یمن کے قومی اتحاد اور ارضی سالمیت پر تاکید کی- حسین امیر عبداللہیان نے یمن کی بنیادی تنصیبات کے انہدام کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے یمن کے بحران کے حل کے مقصد سے پیش کی جانے والی چار نکاتی تجویز کی وضاحت کی اور یمن کے نہتے عوام پر کئے جانے والے حملے فوری طور پر بند کئے کی ضرورت پر زور دیا-
حسین امیر عبداللہیان نے خاص طور پر رمضان المبارک کے موقع پر یمن کے عوام کے محاصرے کے خاتمے پر بھی تاکید کی- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ یمن کے عوام کے سلسلے میں اپنا اسلامی اور انسانی فریضہ ادا کریں- انہوں نے یمن کے داخلی سیاسی بحران کے سلسلے میں طاقت کے استعمال کو غلطی قرار دیا اور کہا کہ اس کا نتیجہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے سوا کچھ اور برآمد نہیں ہوگا-
.......
/169